• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کا تناؤ کا شکار افراد کیلئے پیغام

نامور اداکارہ ماہرہ خان نے ذہنی تناؤ (ڈپریشن) کے شکار افراد کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر ذہنی تناؤ کے شکار افراد کے لیے ایک خوبصورت پیغام تحریر ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے جاری پیغام میں لکھا ہے کہ ڈپریشن آپ سے چھوٹا ہے اور ہمیشہ آپ سے چھوٹا ہی رہے گا، یہاں تک کہ اُس وقت بھی جب یہ بہت بڑا محسوس ہوتا ہے لیکن حقیقت میں یہ چھوٹا ہی رہتا ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن آپ کے اندر پیدا ہوتا ہے، آپ اس کے اندر پیدا نہیں ہوتے۔

انہوں نے ڈپریشن کو بادل سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ ذہنی تناؤ آسمان سے گزرتا ایک سیاہ بادل ہوسکتا ہے لیکن اگر ایسا ہے تو آپ آسمان ہیں۔

آسمان بادل سے پہلے وہاں موجود تھا۔ بادل کا آسمان کے بغیر کوئی وجود نہیں ہے جبکہ آسمان بادل کے بغیر بھی رہتا ہے۔

تازہ ترین