بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ بہاول پور کی جانب سے ڈی سی او آفس کی مسجد میں سانحہ لاہور گلشن اقبال کے شہداء کے ایصال ثواب و مغفرت کے لئے ایک خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔تقریب میں شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دعائیہ تقریب میں سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر وسیم اختر، خالد محمود ججہ، چوہدری سمیع اللہ، ڈی سی او ڈاکٹر احتشام انور، سیکرٹری آر ٹی اے تنویر جھنڈیر سمیت سرکاری افسران وملازمین اور شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کے امن وسلامتی اور شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔