• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا ختم کرنےکا اعلان بہت اچھا اقدام ہے، فیصل جاوید


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم کرنےکا اعلان بہت اچھا اقدام ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں پُرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے، اب تعمیری اپوزیشن کی طرف آجائیں۔

یہ بھی پڑھیے: فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ ختم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ایشوز پر جہاں حکومت غلط جائے اس کی تصحیح کریں، جہاں حکومت ٹھیک ہو اس کا ساتھ دیں۔

جنگ نیوز
جمہوریت میں پُرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے،فیصل جاوید

فیصل جاویدکا کہنا ہے کہ ‏دھرنے کے شرکا ہمارے مہمان تھے، انہوں نے بھرپور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کہاں دھرنا ہوگا، کونسی شاہراہ بلاک ہوگی؟

‏پی ٹی آئی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ  عام شہریوں کی زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، احتجاج ضرور کریں لیکن پُرامن رہیں اور لوگوں کی زندگی کو متاثر نہ کریں۔

تازہ ترین