بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹروے پولیس بیٹ نمبر 20بہاولپور نے8سالہ بچے کو اس کے والدین تک پہنچا دیا۔ موٹروے پولیس کی پٹرولنگ پارٹی جو بیٹ کمانڈر محمد رضوان شاہ اور آپریشنل آفیسر عاصم عرشان پر مشتمل تھی کو دوران گشت ایک 8سالہ گمشدہ بچہ ذخیرہ بہاولپور کے قریب ملا جسے موٹروے پولیس کے دفتر میں لا یا گیا اور معلومات کے بعد معلوم ہواکہ اس بچے کا تعلق ننکانہ صاحب چک وٹواں والا سے ہے۔ بچے کا نام محمد عاقب ہے موٹروے پولیس نے بچے کے والد بشیر احمد کو بلا کر اس کے حوالے کر دیا ۔