• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں جنگلاتی آگ، شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایات

کینبرا (جنگ نیوز)آسٹریلوی حکام نے جنگلاتی جھاڑیوں میں لگی آگ کے پھیلنے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کو شدید خشک، گرم اور تیزا ہوا کا سامنا ہے اور اس باعث جنگلاتی جھاڑیوں میں لگی آگ اب شدید ہو گئی ہے۔ اس آگ کو بجھانے پر 1500سے زائد فائر فائٹرز مامور ہیں۔ ایک مقام پر آگ بجھانے والے ایک ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں 72سے زائد مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ اس آگ سے مشہور سیاحتی و ساحلی مقام نُوسا نارتھ شور کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

تازہ ترین