• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ ہارون عباسی الازہری کا ڈبلن آمد پر پرتپاک استقبال

ڈبلن( فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے نوجوان سکالر علامہ ہارون عباسی الازہری کا ڈبلن ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے لائف ممبرز اور مرکزی قائدین جن میں شیخ یوسف احمد،ناصر چشتی اور عرفان خان دیگر شامل تھے ۔شیخ محمد یوسف نے معزز مہمان علامہ ہارون عباسی الازہری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور استقبال کرنے والے وفد کا تعارف کروایا، علامہ ہارون عباسی الازہری اپنے دو روزہ دورے کے دوران تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئر لینڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ میلادالنبیؐ کانفرنس سے خصوصی خطاب فرمائیں گے اس کے علاوہ وہ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تحریکی وتنظیمی مختلف اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور یہاں کی دیگر سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین سے خصوصی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
تازہ ترین