• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ نے نئے بھارتی نقشوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اقوام متحدہ ( عظیم ایم میاں ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے سفیر منیر اکرم نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے بھارت کے جاری کردہ نئے نقشوں کو منظور یا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ یہ بھارتی نقشے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کیخلاف بلکہ متصادم ہیں۔ منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوینو گتریز سے اپنی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے سیکرٹری جنرل سے تنازع کشمیر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تناظر میں بھارت کے جاری کردہ نئے نقشوں کے بارے میں پوچھا تھا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جواب میں واضح طور پر کہا ہے کہ وہ نئے بھارتی نقشوں کو منظور ( تسلیم) نہیں کرینگے۔ منیر اکرم نے مزید کہا کہ یہ نئے بھارتی نقشے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ سلامتی کونسل جیسے عالمی برادری کے ادارے کی توہین ہیں۔ پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ میں اپنی حکمت عملی اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری پر یہ بھی واضح کر رہا ہے کہ بھارت نے اگر پاکستان پر کوئی جارحیت کی تو پاکستان اس کا بھارت کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیگا۔

تازہ ترین