• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ماتھےپرایساٹیکانہ لگنے دیں جسےدھونامشکل ہو،چوہدری شجاعت

اسلام آباد (این این آئی‘آئی این پی)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑیگا، زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ،عمران خان اپنے ماتھے پر ایسا کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو‘عمران خان ان ہاتھوں میں نہ کھیلیں جو انہیں تباہ کردیں‘حکومت بیروزگاری اورمہنگائی ختم کرنے پر توجہ دے ۔بدھ کو چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے اور ملک کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اپنے اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنیں جو اس میں مینگنیاںڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صاحبِ اقتدار لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔آئی این پی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں 6ماہ میں کوئی بھی وزیراعظم بننے کےلئے تیار نہیں ہوگا‘حکومت بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے پر توجہ دے‘ عمران خان ان ہاتھوں میں نہ کھیلیں جو انہیں تباہ کردیں ۔

تازہ ترین