• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی درندگی کے الزام میں گرفتار ملزم کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سول جج وعلاقہ مجسٹریٹ سید قمر عباس نے بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کا اٹھارہ نومبر تک پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، روات پولیس نے ملزم کو نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں ایک بچے سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ چالیس سالہ ملزم سہیل ایاز چارٹرڈ اکائونٹنٹ اور ایک سرکاری ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا بیٹا اور اس کا ایک بھائی بھی اسی سرکاری ادارے میں افسر ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم سہیل ایاز خود بھی 9سال کی عمر میں اپنے ایک نوجوان پڑوسی سرکاری افسر کی ہوس کا نشانہ بنا تھا، سہیل ایاز جو تاحال تیس سے زائد بچوں سے زیادتی کا اعتراف کر چکا ہے کو تقریباً دس برس قبل برطانیہ میں بھی اسی الزام کے تحت سزا ہوئی تھی جس کے بعد اس کی بیوی نے قوم لوط کے اس پیروکار سے خلع حاصل کر لی تھی، اب ملزم کی ایک بچی اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے جسے وہ ماہانہ پچاس ہزار روپے خرچہ بھی دیتا ہے، اس کے علاوہ بھی ملزم کے حوالے سے بعض بھیانک انکشافات ہوئے ہیں،گزشتہ روز عدالت نے ملزم کا ریمانڈ منظور کر کے اٹھارہ نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین