• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل سے جرائم خاتمہ میں مدد ملے گی، سی پی او

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد نے صدر صبور ملک کی قیادت میں سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،وفد میں راولپنڈی چیمبر کے سینئر نائب صدر نوشیرواں خلیل،نائب صدر حمزہ سروش، مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے صدر حفیظ شیخ صدر انجمن تاجران چائنہ مارکیٹ طارق جدون بھی شامل تھے، ملاقات میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل بھی موجود تھے،راولپنڈی چیمبرکے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف بازاروں میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے تاکہ سٹریٹ کرائم میں مزید کمی واقع ہو سکے۔سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے جس کی تکمیل پر جرائم کا خاتمہ جدید ٹیکنالوجی سے مکن ہو گا ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں کی طرف سے تجویز دی گئی کہ تاجر و کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لئے پولیس ایک ہیلپ ڈیسک بنائے ۔سی پی او نے وفد کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
تازہ ترین