• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیشنل ٹیکس برانچ میں دو سال کے دوران اڑھائی کروڑ کی بے قاعد گیاں

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی پروفیشنل ٹیکس برانچ میں پچھلے دو سال میں ڈھائی کروڑ روپے کی مبینہ بے قاعدگیوں کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے ،محکمہ ایکسائز کے پروفیشنل ٹیکس برانچ کے عملہ کی طرف سے ایک ہزار روپے کی رسیدوں کو دس ہزار جبکہ دو ہزار کی رسیدوں کو بیس ہزار روپے کا بنا دیا گیا،اس طرح بہت سی رقوم سرکاری خزانے میں جمع ہی نہیں کرائی گئیں، جس کی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے ۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری سہیل ارشد نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز (ای ٹی او ایڈمن ) محمد سمیر کی طرف سے پروفیشنل ٹیکس میں مبینہ بےقاعدگیوں کا معاملہ اٹھائے جانے پر پچھلے دو سال یکم جولائی 2017ء تا 10اکتوبر 2019کا خصوصی آڈٹ کروایا ۔ بعض ذرائع نے بتایا کہ معاملہ محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی بھجوایا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین