• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پیر عظمت نواز کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر منظور کرلی۔ مری پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے پنڈی گھیب کے علاقہ میں کھوڑ فیکٹری کی انتظامیہ پر حملہ آور ہونے کے الزام میں ملوث ملزمان محمد افضل وغیرہ کی طرف سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کر کے کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو پندرہ نومبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ تھانہ صدر اٹک میں درج اغواء برائے تاوان کیس کے ملزمان مسعود خان وغیرہ کے مقدمہ میں مدعی کا بیان قلمبند کر کے سماعت سولہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین