لاہور (خصوصی نمائندہ) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور ،ماڑی انڈس ،لاہور کے درمیان چلنے والی میانوا لی ٹرین کو قائد آباد ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کے لیے رکنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ کراچی سٹی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل کو2منٹ کے لئے رحمانی نگر ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔