کوئٹہ(آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان اخلاق خان بازئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید حاجی جیلانی خان اچکزئی کی 9 ویں برسی کی مناسبت سے 15نومبر کو چمن میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کیلئے اے این پی ضلع کوئٹہ کے قائدین کی قیادت میں قافلہ 15نومبر کو صبح 8بجے مغربی بائی پاس کچلاک بمقام جلوگیر سے روانہ ہوگا ۔ اس سلسلے میں ضلع کوئٹہ کے تمام سرکلز یونٹس کے صدور ،سیکرٹریز اور کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 07:30 تک مغربی بائی پاس کچلاک جلوگیر پہنچ جائیں ۔