• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، تیز رفتاری پر11ڈرائیور گرفتار

ملتان(سٹاف رپو رٹر) پولیس اور جے ٹی ٹی نے تھانہ نیو ملتان اور تھانہ صدر ملتان کے علاقوں جھوک بلو، خاجی والا، سکندری نالہ اور قیصر آباد میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 58 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے گاڑیاں اور ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری اور غفلت سے چلانے پر11 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ، تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں واجد علی، محمد شاہد، سٹی سجاع آباد کے علاقے میں محمد مدثر، ابوبکر، محمد اجمل، مخدوم رشید کے علاقے میں اقبال، مجاہد، جبکہ صدر کے علاقے میں انور، شاہد، وقار، شفیق کو گرفتار کر کے ان کا گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں، میپکو حکام نے 16بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں ،بوگس چیک دینے پر تھانہ مظفر آباد پولیس نے محمد سلیم کی درخواست پر ہمایوں، تھانہ  سٹی  شجاع آباد پولیس نے خدا بخش کی درخواست پر یوسف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ،تھانہ چہلیک پولیس نے سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر پیٹرول پمپ منیجر سلیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین