• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز سوئمنگ‘ آرمی 14میڈلز کے ساتھ سرفہرست

پشاور(خصوصی نامہ نگار) 33ویں نیشنل گیمز سوئمنگ خواتین ایونٹ میں آرمی 10گولڈ‘ دو سلور‘ دو برونز اور 281پوائنٹس کے ساتھ پہلے‘ واپڈا تین گولڈ‘ آٹھ سلور‘ پانچ برونز اور 212پوائنٹس کے ساتھ دوسرے‘ سندھ تین سلور‘ چار برونز اور 118پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایچ ای سی کے 21پوائنٹس ہیں تاہم کوئی بھی میڈل نہیں جیتا۔ پنجاب نے ایک برونز میڈل اور 23پوائنٹس حاصل کئے۔ نیوی نے ایک برونز میڈل کے ساتھ 47پوائنٹس حاصل کئے۔ دوسرے روز کے نتائج کے مطابق 50میٹر بٹر فلائی میں آرمی کرن خان نے گولڈ‘ سندھ کی اریشہ لاری نے سلور‘ واپڈا کی جہان آراء نبی نے برونز‘ آٹھ سو میٹر فری سٹائل میں واپڈا کی جہان آراء نبی نے گولڈ‘ واپڈا ہی کی سارہ خان نے سلور اور آرمی کی مایا عمر نے برونز‘ دو سو میٹر بیک سٹروک میں آرمی کی بسمہ خان نے گولڈ‘ سندھ کی فاطمہ نے سلور‘ پنجاب کی زینا احسن نے برونز‘ 50میٹر بریسٹ سٹروک میں آرمی کی الہام امان خان نے گولڈ‘ واپڈا کی مشل حیات ایوب نے سلور‘ نیوی کی ایمان ساجد نے برونز‘ سو میٹر بٹر فلائی میں آرمی کی بسمہ خان نے گولڈ‘ واپڈا کی امینہ امیر قادری نے سلور‘ آرمی کی رائیدہ عقیل نے برونز‘ دو سو میٹر فری سٹائل میں آرمی کی بسمہ خان نے گولڈ‘ واپڈا کی جہان آراء نبی نے سلور‘ واپڈا ہی کی سارہ خان نے برونز‘ چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں آرمی نے گولڈ‘ واپڈا نے سلور‘ سندھ نے برونز میڈلز جیتے۔ آرمی کی بسمہ خان نے چار انفرادی اور دو ریلے گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔
تازہ ترین