آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حیات آباد سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) حیات آباد سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملک تاج چوک میں رائیڈر سکواڈ نے مشکوک شخص کو تلاشی کیلئے روکا جس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اپنا نام اعزاز خان ولد وقار احمد بتایا، تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے ایک نائن ایم ایم پستول اور پولیس سروس کارڈ برآمد ہوا، بعد ازاں کارڈ کی ویریفکیشن کے دوران معلوم ہوا کہ وہ جعلی ہے جس پر ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔
پشاور سے مزید