• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کی قطر کے دورے کے آخری دن کی اہم ملاقاتیں

نیول چیف کی قطر کے دورے کے آخری دن کی اہم ملاقاتیں


امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے قطر کے دورے کےدوران آخری دن اہم ملاقاتیں کیں اور جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خصوصی خطاب کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر قطر ایئر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے دونوں ممالک کی افواج کے مابین رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں کورس کے شرکاء سے خصوصی خطاب بھی کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اپنے خطاب میں نیول چیف نے دنیا اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کا احاطہ کیا اور اس تناظر میں باہمی تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

امیرالبحرایڈمرل ظفر محمود عباسی نےدوران خطاب کردار کی پختگی، اللہ پر کامل یقین اور سنت رسول کی پیروی کو مسلم امہ کے بلند مقام کے دوبارہ حصول سے مشروط کیا۔

نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

تازہ ترین