• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹوریہ لائن ٹیوب کے ڈرائیورز 27 نومبر کو ہڑتال کریں گے

لندن (پی اے) انڈسٹریل ریلیشنز بریک ڈائون پر وکٹوریہ لائن ٹیوب ڈرائیورز ہڑتال کریں گے۔ لندن انڈر گرائونڈ کے ڈرائیورز انڈسٹریل ریلیشنز میں بنیادی بریک ڈائون کے دعوئوں کے بعد 24 گھنٹے کی ہڑتال کر رہے ہیں۔ ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ (آر ایم ٹی) یونین کے ارکان 27 نومبر کو 10 بجے وکٹوریہ لائن پر واک آئوٹ کریں گے۔ یہ لائن ٹیوب نیٹ ورک میں ایک مصروف ترین لائن ہے اور اس سےہزاروں مسافر روزانہ سفر کرتے ہیں۔ یونین نے متنبہ کیا کہ اگر تنازع طے نہ ہوا تو یونین دسمبر میں مزید ہڑتالیں کرنے پر بھی غور کرے گی۔ آر ایم ٹی جنرل سیکرٹری مک کیش نے لندن انڈر گرائونڈ (ایل یو) مینجمنٹ پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر اشتعال انگیز اقدامات کر رہی ہے اور اس ماہ کے آخر میں کارروائی کا اعلان صرف ان کے بچکانہ رویئے کی عکاسی کرتا ہے۔ میں نے لندن انڈر گراؤنڈ کو آگاہ کیا ہے کہ یونین اس معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں بات چیت کے لئے دستیاب ہے لیکن یہ بات چیت حقیقی، دیانت دارانہ اور باہمی احترام و اعتماد پر مبنی ہونی چاہئے۔ لندن ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ان امور پر آر ایم ٹی کے ساتھ پیشرفت کر رہے ہیں اور مایوس ہیں کہ انہوں نے بغیر کسی نوٹس کے اس اقدام کا انتخاب کیا ہے۔
تازہ ترین