• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی نادہندہ ہوگئی ،اثاثے ضبط ہونا شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی نادہندہ ہوگئی اثاثے ضبط ہونا شروع ،جمعرات کوناظر ہائیکورٹ کی موجودگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےاولڈ کےایم سی بلڈنگ کے احاطے سے 12گاڑیاں ضبط کر لیں ضبط کی گئی گاڑیوں میں افسران کی گاڑیاں شامل تھیں کارروائی کنٹریکٹرکو عدم ادائیگی پر عمل میں لائی گئی سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم اور وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ایک ماہ سے اس کارروائی کا علم تھالیکن انہوں نے بروقت کوئی اقدامات نہ کئے بلکہ اپنے اعتماد کے افسروں کو گاڑیاں کے ایم سی نہ لا نے کی ہدایت کر دی جبکہ میئر کو صورتحال سے پوری طرح آگاہ نہیں کیا گیا اورادارے کو بعض افسران کی وجہ سے سبکی کا سامنا کرنا پٹرا کچھ افسران کا کہنا تھا کہ گاڑیوں سے محروم کرنے میں سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کا کردار زیادہ ہے انہیں ٹھیکیداروں کو بروقت ادائیگیوں کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چائیے تھاکےایم سی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا ہے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر ناظر واپس چلے گئے ہیں بہت جلد کنٹریکٹرز کو دائیگیاں کر دی جائیں گی واضح رہےکے ایم سی افسران کی اکثریت نے گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹ اتار رکھی ہے جبکہ بعض افسران کی سرکاری گاڑیاں گھر میں استعمال ہورہی ہیں اورخود نجی گاڑیوں میں دفاتر آتے ہیں کےایم سی میں بعض گاڑیاں ایسے افسران کے بھی استعمال میں ہیں جن کی طویل عرےسے کہیں پوسٹنگ نہیں ہےجبکہ روزانہ دفتر آنے والے حقدار محروم ہیں وہیکل ڈپارٹمنٹ کو طویل عرصے سےایسے افسران چلا رہے ہیں جو سیاسی پارٹیوں میں عہدیدار بھی ہیں۔
تازہ ترین