• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویتی پارلیمان میں خاتون وزیر سے پوچھ گچھ پر وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

کراچی (نیوزڈیسک )کویت کی کابینہ نے امیر شیخ جابرالاحمد الصباح کو اپنا استعفا پیش کردیا ہے۔انہوںنے یہ فیصلہ تعمیرات اور ورکس کی وزیر جینان رمضان سے پارلیمان میں پوچھ گچھ کے بعد کیا ہے۔اس خاتون وزیر نے پارلیمان میں اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح نے جمعرات کے روز باضابطہ طور پرامیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو اپنی کابینہ کا استعفا پیش کردیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔پارلیمان کے بعض ارکان نے خاتون وزیر جینان رمضان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ 2018میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونے والے شہری ڈھانچے اور سڑکوں کی مرمت کرانے میں ناکام رہی ہیں۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دس ارکان نے پارلیمان میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی تھی۔

تازہ ترین