• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کو علاج کیلئےکراچی منتقل نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) آصف زرداری رہائی کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی اور پارٹی کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج اور اس کے خاتمہ اور آصف علی زرداری کو ذاتی ڈاکٹر تک رسائی اور علاج کیلئےکراچی منتقل نہ کرنے کیخلاف چوک ڈبل پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مرکزی چیف آرگنائزر سلیم الرحمن ٰمیو،ملک سعید اختر،مغیث شہزادہ بھٹو،نزیر کاٹھیا،ملک ظفر اقبال اعوان نے کی ،سلیم الرحمن میونے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ علی حیدر گیلانی پر جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے،دریں اثنا سلیم الرحمن ٰمیو نے آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے کارکنوں کو آج جمعہ نماز کے بعد خصوصی دعا کی اپیل کی ہے ، اس سلسلے میں محلہ نظام آباد پرانا شجاع آباد روڈ کی جامع مسجد بلال میں نماز جمعہ کے بعد ڈیڈھ بجے دعائیہ تقریب ہوگی۔
تازہ ترین