• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: زمین کے تنازع پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

لاہور کے علاقے مناواں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور اس کی بہن زخمی ہو گئی۔ متاثرہ خواتین کے لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک گھنٹہ جیل روڈ بلاک رکھا۔

پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے میں 5 بہنوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے آنے والے ملزمان نے فائرنگ کر دی جس میں دو بہنوں 40 سالہ عالیہ اور 38 سالہ شازیہ گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئیں۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عالیہ بی بی دم توڑ گئی۔

مشتعل لواحقین نے سروسز اسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور جیل روڈ بلاک کر دیا۔

مظاہرین نے الزام لگایا کہ مخالفین نے پولیس کی ملی بھگت سے ان کی زمین پر قبضہ کیا۔ پولیس کی طرف سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

تازہ ترین