• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نفسیاتی دباؤ میں ہے، وزیرِ خارجہ


وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت ایک نفسیاتی دباؤ میں ہے، اس کی معیشت کا گراف گر رہا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کہتی ہے کہ بین الاقوامی صحافیوں کو مقبوضہ وادیٔ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی اصل آواز کشمیری ہیں، سب سے بڑی قربانی وہی دے رہے ہیں، جو بھارت کے جبر کو برداشت کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فیصلے پر دنیا بھر میں تنقید ہو رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں سو سے زائد روز سے کرفیو نافذ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی آواز بنے ہوئے ہیں، جبکہ اس وقت پاکستان کا دفترِ خارجہ بھی کشمیریوں کی ترجمانی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ہم نے نفرتوں کو مٹانے کی کوشش کی، شاہ محمود

وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا ہمنوا اور اس معاملےمیں فریق ہے، جو کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی مدد کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ واضح ہوتا جا رہا ہے، جو پیسہ استعمال کر کے دنیا کو دھوکا دے رہا ہے۔

تازہ ترین