• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مہمان نوازی پر سکھ یاتری کی آنکھیں نم

پاکستان کی مہمان نوازی پر سکھ یاتری کی آنکھیں نم


بابا گرنانک کے 550 جنم دن پر دربار صاحب کرتارپور آنے والے سکھ یاتری کی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آواز بھرّا گئی اور آنکھیں نم ہوگئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر’پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی‘ کے اکاؤنٹ نے ایک سکھ یاتری کی جذبات سے بھری ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سنی دیول پاکستان سے ملنے والی محبت کے دیوانے ہوگئے

ویڈیو میں سکھ یاتری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ایک بندے نے اتنی عزت دی کہ جس کا انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔

سکھ یاتری نے بتایا کہ وہ امریکا لندن سمیت دنیا کے 16 ممالک گھوم چکے ہیں لیکن وہ جب پاکستان آئے تو یہاں کے لوگوں کی عزت اور محبت دیکھ کر اُن کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

سکھ یاتری نے بتایا کہ جب وہ گردوارہ پہنچے تو اُن کے گلے میں پھولوں کا ہار ڈال کر استقبال کیا گیا،وہ 16 ممالک گئے مگر کبھی ایسا استقبال نہیں دیکھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دوسرے ممالک میں  ہزاروں روپے لگا کر جاتے ہیں لیکن کوئی بھی ایسا استقبال نہیں کرتا۔

سکھ یاتری نے کہا کہ ہم نے یہاں آنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں دیا پھر بھی ہمارا بھرپور استقبال کیا گیا ہے۔ سکھ یاتری نے پاکستان کے سیکورٹی انتظامات کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں دنیا کا سب سے بڑا گردوارہ تیار کیا ہے جس کا افتتاح رواں ماہ سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک جی کے 550 جنم دن کے موقع پر کیا تھا۔

تازہ ترین