• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا اور نک نے نیا محل نما گھر کتنے میں خریدا؟

  نک جونس نے امریکا میں مہنگا ترین محل نما گھر خرید لیا


بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس نے امریکا میں مہنگا ترین محل نما گھر خرید لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نک جونس نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس انجیلیس میں20 ملین ڈالر یعنی تقریباً 144 کڑور کا خوبصورت محل نما گھر خرید لیا۔ ان کا شاندار گھر 20 ہزار اسکوئر فٹ پر مشتمل ہے۔ 

دوسری جانب نک جونس کے بھائی اوراُن کے بینڈ پارٹنر جوئے جونس اور اُن کی اہلیہ صوفی ٹرنر نے بھی پریانکا اور نک کے گھر سے کچھ میل کے فاصلے پر ایک خوبصورت گھر خریدا ہے جس کی قیمت 14 عشاریہ 1 ملین ڈالر ہے جبکہ ان کا گھر 15 ہزار اسکوئر فٹ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک کے جدید محل نما گھر میں 7 بیڈ رومز اور 11 باتھ رومز ہیں، اس کے علاوہ بیرونی جگہ بھی کافی بڑی ہے۔ جوئے جونس اور صوفی کا گھر ان کے مقابلے میں چھوٹا ہے لیکن ان کے گھر میں 10 بیڈ رومز اور 14 باتھ رومز موجود ہیں۔

گزشتہ سال اگست میں پریانکا اور نک کی شادی سے قبل یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ نک جونس نے اپنا گھر فروخت کردیا ہے جبکہ وہ کسی دوسرے گھر کی تلاش میں ہیں جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہ سکیں۔ واضح رہے کہ پریانکا اور نک دسمبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’نیا گھر خریدنا اور بچہ پیدا کرنا اُن کے فوری کاموں کی فہرست میں شامل تھا۔ ‘ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اُن کے لیے گھر وہ ہے جہاں وہ خوش ہوں، اور اُن کے ساتھ وہ لوگ موجود ہوں جن سے وہ محبت کرتی ہیں۔

اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ اگلے 10 سال میں اُن کے بچے یقیناً ہوں گے، انہیں بچے بے حد پسند ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ اُن کے بچے ہوں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’دی اسکائے از پنک‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ایک مرتبہ پھر سے انٹری کی ہے۔ اس فلم میں ان کے ہمراہ اداکار فرحان اختراور ذائرہ وسیم نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین