• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہو گیا، آرمی چیف

ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہو گیا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کے باعث ملک میں سماجی اور معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر خیبر پختون خوا کا دورہ کیا جہاں یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے خیبر پختون خوا خصوصاً فاٹا میں استحکام لانے پر ایف سی جوانوں اور افسران کی خدمات کو سراہا، شہداء اور ان کے خاندانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں، جن کے باعث ملک میں سماجی اور معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا بالخصوص فاٹا میں امن کے لیے فرنٹیئر کور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ آپریشنز میں حاصل کیے گئے امن اور استحکام کے ذریعے ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایف سی میوزیم اور قلعے کی گیلری کا دورہ بھی کیا اور انہیں عوام کے لیے کھول دیا۔

تازہ ترین