• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر کے درمیان طنز و مزاح جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کے درمیان طنز و مزاح کا آغاز اس وقت ہوا جب شعیب اختر نے اپنے دوسرے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی۔

شعیب اختر کی اس تصویر کو قومی کرکٹر کےساتھ ساتھ اُن کے مداحوں نے بھی بےحد پسند کیا۔

شعیب اختر کے اس ٹوئٹ پر ہربھجن سنگھ نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے مبارکباد دی اور بچے کے لیے نیک تمناؤں کا ظہار کیا۔ ہربھجن نے ساتھ ہی مذاق کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’بھائی اسپیڈ کم نہیں ہوئی ۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہنسنے والے ایموجیز کا اضافہ بھی کیا جس سے یہ واضح ہوگیا کہ وہ مذاق کر رہے ہیں ۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر بھی کِھل کر مسکرائے اور لکھا کہ ’بھاجی باز آجا ‘

یاد رہے کہ شعیب اختر نےجون 2014 میں رباب خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔ ان کا پہلا بیٹا میکائیل 7 نومبر 2016 میں پیدا ہوا جبکہ رواں سال جولائی کے مہینے میں وہ دوسری بار باپ بنے۔

تازہ ترین