• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرد موسم اور گرم سوپ..... کون پسند نہیں کرے گا؟

ہمارے ہاں کھانے موسموں کے مطابق کھائے جاتے ہیں ۔جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے اور ساتھ ہی بہت سے مزیدار اور گرم کھانے بنائے جانے لگے ہیں۔ سوپ بھی انہیں کھانوں میں شامل ہے۔یوں تو سوپ سارا سال پیا جا سکتا ہے مگر سردیوں میں سوپ بنانے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔سردیوں کی ٹھنڈی ٹھنڈی راتوں میں گرما گرم سوپ خوب ذائقہ دیتا ہے۔

سرد موسم میں ہونے والی دعوتوں اور شادیوں پر بھی سوپ سرو کیاجاتا ہے۔ چکن کارن سوپ سب سے زیادہ پسند کیاجاتا ہے۔علاوہ ازیں کئی طرح کے مزے مزے کے سوپ بنائے جاتے ہیں اوران سے لطف اندوز ہواجاتا ہے۔بچے ،بوڑھے اور نوجوان سبھی شوق سے سوپ پیتے ہیں۔یہ مزیدار ہونے کے ساتھ ٹھنڈ کی شدت سے بھی بچاتے ہیں۔مختلف سوپ کی چند تراکیب ملاحظہ کریں۔

ویجیٹیبل اینڈ بین سوپ

اجزاء۔

آلو۔ ایک عدد

گاجر۔ ایک عدد

ٹماٹر۔ ایک عدد

بینگن۔ ایک عدد چھوٹا

تیل۔ دو کھانے کے چمچ

سفید لوبیا۔ آدھی پیالی

چکن کی یخنی۔ دو گلاس

نمک۔ حسبِ ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

بیزل۔ ایک چائے کا چمچ

بٹن مشروم۔ چار سے پانچ عدد

سویاں ۔آدھا پیکٹ

پستے ۔دس گرام (کٹے ہوئے)

پارمیزان چیز۔ دس گرام (سلائس)

ترکیب۔

پہلے آلو، گاجر، ٹماٹر اور بینگن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے تمام سبزیوں کو ہلکا سا فرائی کر لیں۔

ساتھ میں سفید لوبیا بھی ڈال دیں، چار سے پانچ منٹ بعد اس میں چکن کی یخنی، کالی مرچ اور نمک شامل کریں اور اب آنچ ہلکی کرکے ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

تمام سبزیاں نرم ہو جائیں تو ان میں بیزل، بٹن مشروم اور سویاں شامل کرکے تین سے چار منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں، تاکہ وہ نرم ہو جائے۔

پھر اسے ڈش میں نکال کر پستے اورپارمیزان چیز سے گارنش کرکے سرو کریں۔

بیف اینڈ اونین سوپ

اجزاء۔

یخنی2۔ کپ

گوشت۔ 250 گرام

پیاز۔ 1 عدد(چوپ کرلیں)

سویا سوس۔ 3 کھانے کے چمچ

سیاہ مرچ پاؤڈر۔ 1 چائے کا چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

چلی سوس۔ 1 کھانے کا چمچ

میکرونی۔اُبلی 1/4کپ

کارن فلور پیسٹ۔2/1 کپ

انڈا۔ 1 عدد(پھینٹ لیں)

ترکیب۔

گوشت میں نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں(پانی اتنا ڈالیں کہ گوشت گلنے کے بعد باقی بچ جانے والی یخنی میں ہی سوپ تیار ہوسکے)۔اس کے بعد ابلا ہوا گوشت نکال کر ریشے کرلیں۔ایک سوس پین میں یخنی ڈال کر گرم کریں۔اس میں پیاز،گوشت، میکرونی،سویا سوس، سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔آخر میں انڈا اور کارن فلور ڈال کر چمچ چلائیں۔گاڑھا ہونے تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔مزیدار بیف اینڈ اونین سوپ تیار ہے۔سرونگ باؤل میں نکالیں اور چلی سوس سے گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔

مشروم سوپ

اجزاء۔

مرغی کا گوشت۔(چھوٹی بوٹی) 250گرام

مشروم۔(سلائس کرلیں) 1کپ

دودھ۔2/1کپ

کریم۔ 2کھانے کے چمچ

سویا سوس۔ 1کھانے کا چمچ

لہسن کے جوئے۔ 3 عدد(چوپ کرلیں)

لال مرچ(تازہ)۔ 3-4عدد(باریک کاٹ لیں)

کارن فلور۔ 2کھانے کے چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

چائنیز نمک۔2/1چائے کا چمچ

لیموں۔ 1عدد

سفید مرچ پاؤڈر۔4/1چائے کا چمچ

ترکیب۔

گوشت میں نمک ،چائنیز نمک،مشروم اور سفید مرچ پاؤڈر ڈا ل کر یخنی بنا لیں۔لیموں کارس شامل کریں۔تیار کی ہوئی یخنی کو گرائینڈرمیں ڈال کر گرائینڈ کریں اس میں دودھ شامل کرکے دوبارہ گرائینڈ کرکے سوس پین میں ڈال کر گرم کریں۔کارن فلور اور کریم شامل کرکے سوپ کے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔باؤل میں نکال کر تازہ لال مرچ سے گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔

تھائی فش سوپ

اجزاء۔

سرمئی مچھلی۔ ایک کپ

سول مچھلی۔ دو کپ

ریڈ اسنیپر فش (مچھلی)۔ دو سو پچاس گرام

کارن فلور ۔آدھا کپ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

سیلری کے پتے۔ دو عدد

فش سوس ۔چھ کھانے کا چمچ

لیموں کا رس۔ چار کھانے کے چمچ

ادرک ۔آدھا چائے کا چمچ

لہسن۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

لیمن گراس۔ دو سٹکس (کٹی ہوئی)

ہری پیاز۔ تین عدد

لال مرچ۔ حسبِ ضرورت

تیل۔ ایک تہائی کپ

میدہ ۔تین کھانے کے چمچ

انڈے۔ دو عدد

چکن کی یخنی۔ ایک سے ڈیڑھ کپ

تیز پات۔ ایک عدد

کالی مرچ۔ تھوڑی سی

ترکیب۔

سب سے پہلے مچھلی کی ہڈیاں اور گو شت الگ کرلیں۔

اب ایک پین میں پانی، مچھلی کی ہڈیاں، تیز پات اور کالی مرچ ڈال کر ڈھانپ لیں اور ابلنے کے لئے رکھ دیں۔

جیسے ہی اُبال آجائے تو آنچ ہلکی کردیں۔

کچھ دیر ہلکی آنچ پر پکنے کے بعد اس میں سیلری کے پتے، ہری پیاز اور لہسن ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ ڈھانپ کر دوبارہ پکنے کے لئے رکھ دیں۔

اب اس میں فش سوس، لیمن گراس، دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس، لال مرچ اور ادرک شامل کرکے ڈھانپ دیں اور مزید پندرہ سے بیس منٹ پکنے دیں۔

اب مچھلی کی ہڈیوں کو الگ برتن میں چھان لیں۔

ایک الگ پین میں چکن کی یخنی کو ابال لیں۔

اب مچھلی کے گوشت کو ایک پیالے میں ڈال دیں۔

اب اس میں میدہ، انڈے، لال مرچ، آدھی مقدار کارن فلور، بقیہ لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک سے دو گھنٹے کےلئے میری نیٹ کرلیں۔

ایک کڑاہی میں آئل گرم کرکے اس میں میری نیٹ کی ہوئی مچھلی کو تین سے چار منٹ کےلئے آئل میں ہلکا فرائی کرلیں۔

مچھلی کو براؤن نہ کریں۔

ایک الگ برتن میں بقیہ کارن فلور میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کرلیں۔

مچھلی کے سوپ میں پانی مکس کیا ہوا کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، تاکہ سوپ تھوڑا گاڑھا ہو جائے۔

پھر اس میں ابلی ہوئی چکن کی یخنی شامل کرلیں اور آٹھ سے دس منٹ پکنے دیں یہاں تک کہ اُبال آجائے۔

اب اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی شامل کرکے کچھ دیر پکنے کے لئے رکھ دیں۔

مزیدار تھائی فش سوپ تیار ہے۔

لبنانی چکن سوپ

اجزاء۔

کابلی چنے۔ ساڑھے تین کپ (صاف کر کے سوڈا ملے پانی میں رات بھر بھگو دیں)

مرغی کی یخنی۔ 9 کپ

چاول۔2/1 کپ (دھو کر 20 منٹ تک بھگو دیں)

مرغی (اُبلی ہوئی)۔ 2 کپ (کیوبز کاٹ لیں)

پیاز۔ 1عدد (چوپ کر لیں)

لہسن کے جوئے۔ 2 عدد (کوٹ لیں)

زیتون کا تیل۔ 2 کھانے کے چمچ

زیرہ پاوٴڈر۔2/1 چائے کا چمچ

دار چینی پاوٴڈر۔ 1 چائے کا چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

سیاہ مرچ پاوٴڈر۔ حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

چنوں کو دھو کر پتیلی میں ڈالیں اس میں مرغی کی یخنی ڈال کر 1 گھنٹے تک اُبال لیں (چنوں کو صرف نرم ہونے تک پکائیں)۔اس میں چاول ڈال کر چمچ چلائیں اور 15 منٹ تک پکائیں۔ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔اس کے بعد اس میں لہسن، زیرہ پاوٴڈر، دار چینی پاؤڈر ڈال کر5 منٹ تک پکائیں۔اُبلی ہوئی مرغی ،نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور اس آمیزے کو چنوں کے آمیزے میں ڈال کر دھیمی آنچ پر45-50 منٹ تک ڈھکن ڈھک کر پکائیں۔سرونگ باوٴل میں نکالیں۔مزیدار لبنانی چکن سوپ تیار ہے۔گارلک بریڈ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

اسپیشل چکن اینڈ پران سوپ

اجزاء۔

چکن بریسٹ۔ایک عدد (سلائس)

جھینگے۔ چھ عدد

نمک۔ دو چائے کا چمچ

سفید مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

مرغی کی یخنی ۔آٹھ کپ

گاجر۔دو کھانے کے چمچ (کیوبز میں کٹی ہوئی)

بند گوبھی۔ دو کھانے کے چمچ (کیوبز میں کٹی ہوئی)

مشروم ۔چار عدد (کٹے ہوئے)

مٹر۔ ایک چوتھائی کپ (اُبلے ہوئے)

ہری پیاز۔ دو کھانے کے چمچ

کارن فلور۔ پانچ کھانے کے چمچ

انڈا۔ ایک عدد (پھینٹا ہوا)

بین کرڈ۔ ایک ٹکڑا

ترکیب۔

چکن بریسٹ اور جھینگوں کو ایک چائے کا چمچ نمک اور آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ کے ساتھ میری نیٹ کریں۔

اب مرغی کی یخنی گرم کرکے اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن، جھینگے، ایک چائے کا چمچ نمک، آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ، گاجر، بند گوبھی، مشروم، مٹر اور ہری پیاز ڈال کر دس منٹ کے لیے پکالیں۔

پھر اسے کارن فلور کے پیسٹ سے گاڑھا کریں۔

آخر میں انڈا اور بین کرڈ ڈال کر سرو کریں۔

کریمی مشروم سوپ

اجزاء۔

بٹن مشروم۔ 1کپ (کچھ مشروم الگ کرکے سلائس کرلیں)

تیل۔ 1کھانے کا چمچ

مکھن۔ 3کھانے کے چمچ

پیاز۔ 1عدد (چھوٹے سائز کی باریک چوپ کرلیں)

میدہ۔ 1کھانے کا چمچ

سبزی کی یخنی۔ 1کپ

دودھ۔ 1کپ

تلسی کے پتے۔ 1گٹھی

کریم۔ 2-3کھانے کے چمچ

نمک۔ حسب ِ ذائقہ

سیاہ مرچ پاؤڈر۔ حسب ِ ضرورت

ترکیب۔

مشروم کو صاف کرکے سلائس کاٹ لیں۔ سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، مشروم ڈال کر فرائی کریں۔ اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 6-7منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد اس میں میدہ ڈال کر 1منٹ تک پکائیں۔ سبزی کی یخنی اور دودھ شامل کریں، تلسی کے پتے، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کریں اور ایک مرتبہ ابالنے کے بعد آنچ کم کر دیں اورڈھکن ڈھک کر 15منٹ تک پکائیں۔

سوپ کے تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے فوڈپروسیسر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

فرائنگ پین میں مکھن گرم کرکے اس میں بچے ہوئے مشروم ڈال کر فرائی کریں۔ بلینڈ کئے ہوئے سوپ کوسوس پین میں ڈال کرخوب گرم کریں اور اس میں فرائی کئے ہوئے مشروم ڈال کر حسب ِ ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ شامل کریں۔

اوپر سے کریم ڈال دیں۔ کریمی مشروم سوپ تیار ہے سرو کریں۔

تازہ ترین