• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں پر احتجاج ناقابل برداشت، غیر آئینی ہے، شوکت یوسفزئی

سڑکوں پر احتجاج ناقابل برداشت، غیر آئینی ہے، شوکت یوسفزئی


خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج ناقابلِ برداشت اور غیر آئینی ہے۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ملک گیر احتجاجی دھرنوں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’قومی شاہراہوں کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر احتجاج غیر آئینی ہے، اس سے لوگ متاثر ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے جے یو آئی ف کی قیادت کو پیشکش کی کہ سڑکیں بند کرنا کوئی احتجاج نہیں ہے، احتجاج کرنا ہے تو جگہ دینے کےلیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جے یو آئی کا پلان بی، اہم شاہراہیں بلاک

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ طاقت کا استعمال کریں، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ کسی قسم کا خون خرابہ ہو۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا: فیس سیونگ کی خواہش یا دھڑن تختہ کا پلان

واضح رہے کہ جے یوآئی ف کے پلان ’بی‘ کے تحت جیکب آباد، گھوٹکی، کندھ کوٹ، خیرپور، ڈیرہ غازی خان، نوشہرہ، بنوں، ملاکنڈ، مانسہرہ، خضدار، لورالائی اور حب ریور روڈ پر دھرنےجاری ہیں۔ دھرنوں سے کئی شہروں میں ٹریفک معطل اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

تازہ ترین