• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر مملکت شہریار آفریدی کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر مملکت شہریار آفریدی کی ملاقات


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے ملاقات کی، اس موقع پر منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا کام مزید بہتر انداز سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرمملکت کو صوبے میں گٹکے پر عائد پابندی سمیت انسداد منشیات کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ہر قسم کی نارکوٹکس کی روک تھام کا فیصلہ کیا گیا، خاص طور پر آئس ڈرگ کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کے اقدامات پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے کنٹرول کی ہر ممکن کوشش کی ہے، آئس ڈرگ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے سے روک رہے ہیں، اس حوالے سے بہت سی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے ہر قسم کی منشیات کے فروخت کے خلاف سخت اقدام اٹھایا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ نارکوٹکس کے کاروبار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منسٹری آف نارکوٹکس سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کاتعاون کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھر اور کراچی میں منسٹری آف نارکوٹکس کے سینٹرز ہیں، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے بہتر انداز میں کام کریں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ نارکوٹکس اشیا ملک میں نہیں بن رہی ہیں، منشیات بیرون ملک سے آرہی ہے اسے بارڈر پر روکنا ضروری ہے۔

تازہ ترین