• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فضل الرحمٰن نے حکومت سے مفاہمت کے تحت آزادی مارچ ختم کیا، پرویز الٰہی

کراچی (محمد ناصر) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ’انڈر اسٹینڈنگ‘ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا۔

اُنہوں نے ہماری بات مانی ہے کہ کہیں تشدد کرکے اپنا امیج خراب نہیں کریں گے، حکومت کے ساتھ اُن کی گفتگو ہمارے ذریعے ہوئی ہے۔ معاملات طے ہونے کے بعد مولانا اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم نے جو دے کر بھیجا ہے وہ ’’امانت‘‘ ہے۔ 

فضل الرحمٰن نے حکومت سے مفاہمت کے تحت آزادی مارچ ختم کیا، پرویز الٰہی


اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ کے میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

مختلف سوالوں کے جواب میں پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے دھرنے میں عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان روزانہ لڑائی ہوتی تھی۔ 

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ اُس دھرنے میں کفن بھی ہمارے ہی پیسوں سے خریدے گئے تھے لیکن وہ کسی نے پہنے ہی نہیں۔ 

پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ نظام ٹھیک نہ کیا گیا تو یہ مزید نہیں چل سکتا۔ 

تازہ ترین