شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) سانحہ لاہور کی وجہ سے ہر ضلع میں دن بھر سوگ کا عالم رہا۔ شام گئے سیاسی رہنمائوں میاں شفیق اشرفی ، کنور عمران سعید ، شیخ زین ندیم ملک محمود طاہر حاجی کوثر محمود خان ملک رضا جمالی سید جاوید شاہ ، مسیحی رہنمائوں آصف، الیاس گل سرفراز اینڈریو محمود شریف دائود گل کی رہائش گاہوں پر سانحہ لاہور میں جاں بحق ہونے والے بیگناہ شہریوں ، معصوم بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ دریں اثناء صدر کونسل مسلم لیگ سابق سینیٹر چودھری نعیم حسین چٹھہ نے لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر پنجاب میں ہر وقت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا جاتا تو ایسے درد ناک واقعات نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کارروئیاں قابل فخر ہیں۔