آپ آف لائن ہیں
ہفتہ یکم صفرالمظفر 1442ھ19؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

الیکشن کمیشن کا ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا ابتدائی انتخابی فہرستیں شائع کرنے کا اعلان


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی انتخابی فہرستیں رواں برس شائع کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 11 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل ابتدائی انتخابی فہرستیں دسمبر 2019ء میں شائع کی جائیں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ووٹرز اپنے اور اہلخانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر حتمی ابتدائی انتخابی فہرستوں کی طباعت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ابتدائی انتخابی فہرستیں ہر ضلع میں قائم کیے گئے ڈسپلے سینٹرز اور معائنہ مراکز میں رکھی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انتخابی فہرستوں کے حوالے سے 20 ہزار سے زائد ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید