آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ملک کے مختلف مقامات پر جے یو آئی کے دھرنے

ملک کے مختلف مقامات پر جے یو آئی کے دھرنے


جمعیت علماء اسلام (ف) کے پلان بی کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر دن کے اوقات میں دیے گئے، دھرنے شام کے بعد ختم کردیے گئے۔

مانسہرہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کا دھرنا مسافروں کے آگے بے بس ہوگیا۔ مسافروں کے شدید احتجاج پر دھرنا تھوڑی ہی دیر میں ختم کردیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے پلان بی کے تحت ژوب کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ،نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر حکیم آباد کے مقام پر، بنوں میں لنک روڈ انڈس ہائی وے جبکہ مالاکنڈ میں پل چوکی چکدرہ پر صبح سے شام تک دھرنے دیئے گئے۔

جگہ جگہ دن بھر مال بردار اور اور مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ مسافروں نے پریشانی پر احتجاج بھی کیا۔

مانسہرہ میں دھرنے کے شرکاء مسافروں کے آگے بے بس ہوگئے۔ بارش کے باعث جے یو آئی کے کارکنوں نے غازی کوٹ کے مقام پر سہ پہر کے وقت دھرنا دے کر شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لئے بند کیا تو مسافروں نے شدید احتجاج شروع کر دیا ۔کارکنوں کو گاڑیاں روکنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور دھرنا ہی ختم کرنا پڑا۔

ایک شہری کے غصے میں آنے پر جمعیت علماء اسلام ف کے مفتی کفایت اللہ نے سمجھاکر اسے خود گاڑی میں بٹھا کر روانہ کیا۔

ڈیرہ غازی میں تونسہ بائی پاس پر جے یو آئی ف کے دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے پر شام تک ٹریفک معطل رہی۔ جبکہ رحیم یار خان میں شام پانچ بجے سے مغرب تک سندھ پنجاب بارڈر پر کوٹ سبزل کے قریب رحیم یار خان قومی شاہراہ کو بند رکھا گیا۔

گھوٹکی میں قومی شاہراہ چنہ اسٹاپ، کندھکوٹ میں قومی شاہراہ پر فلور مل، جیکب آبا دمیں سندھ بلوچستان بائی پاس زیرو پوائنٹ پر دیئے گئے دھرنے مغرب کے بعد ختم کردیے گئے جبکہ خیرپور میں نیشنل ہائی وے ٹھیری بائی پاس پر صبح سے دیا گیا دھرنا رات آٹھ بجے کے بعد ختم کردیا۔

قومی خبریں سے مزید