آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

زرداری اور فریال کے معاملات بھی جلد طے پا جائینگے، شیخ رشید

زرداری اور فریال کے معاملات بھی جلد طے پا جائینگے، شیخ رشید


لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری اور فریال کے معاملات بھی جلد طے پا جائینگے، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے،جنگ اور سیاست میں موسم دیکھا جاتا ہے،میں شیخ رشید ہوں شیخ حفیظ نہیں، ٹماٹرتین سو نہیں 220 روپے کلو ہیں، مولانا فضل الرحمان کی سیاست دم توڑ گئی ہے وہ اگلے الیکشن میں اس سے بھی پانچ چھ کم سیٹیں لیں گے ، ایم کیو ایم اورق لیگ عمران خان سے کہیں نہیں جا رہے باقی میڈیا میڈیا کھیلنے میں کیا حرج نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کواٹرز میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ریلوے ہیڈ کواٹرز میں ریلوے افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور عمران خان کی سیاست کے حالات بہتری کی جانب جارہے ہیں، نئے آنے والے سال میں حالات بہت بہتر ہو جائیں گے اور اگلا سال شروع ہوتے ہی گڈ گورننس شروع ہو چکی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ،خورشید شاہ، فریال بی بی، اعجاز جاکھرانی سمیت تمام کے تمام پلی بارگیننگ کی طرف جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ میں شیخ رشید ہوں، شیخ حفیظ نہیں، ٹماٹر 300 روپےنہیں 220 روپے فی کلوہیں ، میں نےخود ایک ہزار روپے کی دھڑی لی ہے۔ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونیوالے صرف دو افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں ،ٹرین حادثے میں 19 لوگوں کو معطل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تبلیغی جماعت کے امیر کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ٹرین میں سلنڈر اور چولہے کے استعمال پر خودی ہی پابندی لگادی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید