• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے نے پہلی سٹیم سفاری ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل کرلیں

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ریلوے نے سیاحت کوفروغ دینے کے لیے عملی قدم اٹھا لیا ،پہلی سٹیم سفاری ٹرین چلانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،سٹیم سفاری ٹرین آج راولپنڈی سے چلائی جائے گی ،سٹیم سفاری ٹرین غیرملکی سیاحیوں کو لے کر پانچ دن کے سیاحتی دورے پر جائے گی ، سٹیم سفاری ٹرین سے ریلوے کوبھی آمدن حاصل ہوگی۔ایک خبررساںادارے کے مطابق ملک میںسیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان ریلوے نے اپنے پرانے سٹیم انجنوں کوقابل استعمال بنانا شروع کردیاہے اس حوالے سے پہلی باقاعدہ سٹیم سفاری ٹرین کمرشل بنیادوں پر بروز اتوار راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے صبح چلائی جائے گی ،سٹیم سفاری ٹرین کی بکنگ غیرملکی سیاحیوں نے5دن کے لیے کی ہے سٹیم سفاری ٹرین راولپنڈی سے نکلے گی اور مختلف تاریخی مقامات اور ریلوے سٹیشوں پر رکے گی۔ ٹرین میں جرمنی ،چاپان ،اٹلی ،برطانیہ، آسٹریلیا کے غیرملکی سیاح بھی ہوں گے ۔سٹیم سفاری ٹرین کوخصوصی طور پر تیارکیاگیاہے جس کے مسافر کوچز کی رنگ ورغن کی گئی ہے۔سٹیم سفاری ٹرین جھلار(اٹک) بھی جائے گی جو کت اٹک سے بسال کی طر ف جاتے ہوئے آتاہے اور یہاں پر ایک ساتھ سات ٹنل ہیں جن کوسسٹر ٹنل بھی کہاجاتاہے سٹیم سفاری ٹرین اٹک خرد سے ہوتے ہوئے پشاور بھی جائے گی۔

تازہ ترین