• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ کی طرز پر ریاست صرف جماعت اسلامی ہی بنا سکتی ہے ،سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہےکہ پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ایک اسلامی و فلاحی ریاست صرف جماعت اسلامی بنا سکتی ہے ، آئندہ الیکشن سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایسے شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد پر معاہدہ ہوناضروری ہے جن پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ، ملک میں ہونے والے ہرالیکشن کے بعد دھاندلی کے چشم کشا واقعات تمام ثبوتوں کے ساتھ سامنے آتے ہیں جس سے حکومت کی ساکھ ختم ہوکر رہ جاتی ہے،62/63کا اطلاق صرف سیاستدانوں پر نہیں ججوں اور جرنیلوں پر بھی کیا جائے ۔الیکشن کمیشن کا قیام بھی تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے سے عمل میں لایا جائے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ٹیلی فون بھی کیا،ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں پرامن اور منظم دھرنے پر مبارکباد دی۔امیر جماعت اسلامی نے تربیت گاہ سے خطاب میں کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کبھی عمل درآمد نہیں ہوسکا ۔
تازہ ترین