• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان ہاؤس تبدیلی کچھ لوگوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی، شاہ محمود

ملتان(جنگ نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہیں ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا، ان ہاؤس تبدیلی کچھ لوگوں کی خواہش ہے جو پوری نہیں ہوگی۔

عدالت نے قانونی، انسانی پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے شریف برادران سے بیان حلفی لیا۔ ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پلان بی کو عوام نے پسند نہیں کیا۔

حکومت نے دھرنے والوں کے لئے سہولتیں پیدا کیں اور کہیں بھی رکاوٹیں کھڑی نہیں کیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنےکیلئےحکومت کی جانب سے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈ جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھی ۔

تازہ ترین