• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے اتحادی ہل گئے، نئے سال میں نیا وزیراعظم ہوگا ، فضل الرحمان

کراچی (محمد ناصر) سینئر سیاستدان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نئے سال میں نیا وزیراعظم ہوگا ، حکومت کی اتحادی جماعتیں ہل گئی ہیں۔ یہ جماعتیں جس طرح پہلے حکومت کا ساتھ دے رہی تھیں اب وہ اِس طرح ساتھ نہیں دے رہی ہیں وہ ہل گئی ہیں اور اب اُن کے موقف میں تبدیلی واضح نظر آرہی ہے۔ اتحادیوں کے رویئے میں بھی تبدیلی آرہی ہے، اب وہ حکومت کے ساتھ پہلے کی طرح نہیں کھڑے ہوئے۔ حکومت اس دھرنے سے پریشان تھی اور اس کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ہمارا پلان بی اچھی طریقے سے جاری ہے اور اسی سے نتائج حاصل ہو جائیں گے اور ہوسکتا ہے پلان سی کی نوبت ہی نہ آئے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ کے میزبان سلیم صافی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا ہم پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ ہم پلان بی کی طرف جائیں گے۔ وہ پر اعتماد تھے کہ یہ حکومت نہیں چلے گی، تین ماہ کے اندر خاتمہ ہوگا، مولانا اتنے پُر اُمید کیوں ہیں کہ یہ حکومت نہیں چلے گی اور ”امانت “ کے بارے میں چوہدری پرویز الٰہی نے جو دعویٰ کیا ہے اس کی حقیقت کیا ہے اور مولانا کا ردِ عمل کیا ہے یہ تمام جوابات جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کے تفصیلی انٹرویو میں ناظرین اتوار کی رات10 بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
تازہ ترین