• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، 30نومبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم

 لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے سابق صوبائی وزیر رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ ہفتہ کو منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد انسداد منشیات عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، 30نومبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ کیس کی سماعت سے قبل عدالتی عملے کی جانب سے میڈیا نمائندوں کو عدالت سے نکال دیا گیا۔ عدالتی عملے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جج شاکر حسن نے عدالت میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ دوران سماعت رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن فرد جرم عائد کروانا چاہتی تھی لیکن مقدمے کا مکمل ریکارڈ نہ آنے تک فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔
تازہ ترین