آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاہور: زمین کے تنازع پر فائرنگ، لڑکی قتل

لاہور میں ڈیفنس کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر ایک گروپ نے فائرنگ کر کے ایک لڑکی کو قتل اور 2 خواتین سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے برکی روڈ پر نور بخش چالار گاؤں میں زمین کے تنازع پر ایک گروپ کے ارشد کمبوہ اور اس کے ساتھیوں نے مخالف گروپ کے رفیق مسیح کے گھر پر دھاوا بول دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی سونیا موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں آسیہ، شہناز، نذیر مسیح اور رفیق مسیح شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید