• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 2 گروپوں میں فائرنگ، 2 نوجوان ہلاک


لاہور میں ساندہ کے علاقے جوائے شاہ روڈ پر 2 گروپوں میں دیرینہ عداوت کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں 2 نوجوان ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ ککو شاہ اور ندیم میلا گروپ کے درمیان ہوا، جس سے 15 سالہ ابوذر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 4 زخمیوں اسد شاہ، فہد، ریاض اور واحد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں طبی امداد کے دوران 16 سالہ فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول فہد کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ راہ گیر تھا جو فائرنگ کی زد میں آگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور: بیٹے نے ماں، بھائی، بھابھی کو قتل کر دیا

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تازہ ترین