• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ، فائرنگ سے دلہن کی بہن جاں بحق

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں ایک شادی کے گھر میں ہونے والی مہندی کی تقریب میں مبینہ ہوائی فائرنگ سے دلہن کی بہن جاں بحق ہو گئی۔


پولیس کے مطابق واقعہ مشکوک ہونے کی وجہ سے اس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں رات گئے مہندی کی تقریب جاری تھی، اس دوران دلہن کے ایک رشتے دار نے ہوائی فائرنگ کی۔

مظفر گڑھ، فائرنگ سے دلہن کی بہن جاں بحق


فائرنگ کی زد میں آ کر دلہن کی بہن موقع پر ہی  جاں بحق ہو گئی اور شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

ورثاء کا مؤقف ہے کہ فنکشن کے دوران ہوائی فائرنگ کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ مشکوک حالات کے پیشِ نظر واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین