• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں آسمان پر شہابِ ثاقب کا خوبصورت نظارہ

امریکا میں آسمان پر شہابِ ثاقب کا خوبصورت نظارہ


امریکا میں آسمان پر شہابِ ثاقب کا انوکھا اور ایسا خوبصورت نظارہ دیکھا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق امریکی شہر کیمڈینٹن Camdenton میں رات میں ستارے کے ٹوٹنے کا ایک نظارہ دیکھنے میں آیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

تیزی سے آسمان کی جانب سے زمین کی طرف سفر کرتے شہابِ ثاقب نے رات کی تاریکی میں کچھ حصے کو روشن کر دیا جس سے کچھ افراد خوفزدہ بھی ہوئے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اندھیرے آسمان پر آگ کا یہ گولہ نہایت تیزی سے گزرتا ہوا آیا جس نے آسمان اس طرح روشن کر دیا جیسے کوئی لائٹ شو یا آتش بازی جاری ہو، یا جیسے رات کے اندھیرے میں کچھ لمحوں کے لیے دن نکل آیا ہو۔

تازہ ترین