• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہےلاہور قلندرز ٹیم ردھم میں آجائیگی ،ڈیوڈ ملان

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) ٹی ٹین میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے والے ڈیوڈ ملان نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے بعد پر امید ہیں کہ ٹیم ردھم میں آجائے گی اور قسمت بقیہ ٹورنامنٹ میں ہماری مدد کرے گی ۔ شیخ زائد اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ کی وکٹ بہت مختلف تھی لیکن پلان کے مطابق کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔ ٹی ٹین میں 100سے 110رنز ضروری ہوتے ہیں تاکہ بولر دفاع کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آندرے رسل کے لیےپلان بنایا تھا جس میں کامیاب ہوئے۔ نوجوان کھلاڑی ٹیلنٹ دکھا رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کےلیوک رونکی پہلی بار قلندرز کے لئے کھیل رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ نٹی ٹین لیگ کے لیےنئی فرنچائز قلندرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔ میرا تجربہ شاندار جا رہا ہے۔ قلندرز کے ساتھ وابستہ ہوا ہوں کوشش ہے کہ فن کروں اور اچھا کھیلوں ۔ رونکی پی ایس ایل میں اسلام آباد کی فتوحات کے مرکزی کردار رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، پی ایس ایل میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔ کسی دوسرے ملک جا کر کھیلنا ہر کسی کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے مجھے پاکستان جا کر کھیلنے میں خوشی ہوتی ہے۔
تازہ ترین