• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل دتہ محنتی،بے غرض اور ایماندار صحافی تھے،مقررین

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) جنگ گروپ سے وابستہ سینئر صحافی انیل دتہ کی یاد میںتعزیتی تقریب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی نئی بلڈنگ میں منعقد ہوئی،جس سے سینئر صحافی غازی صلاح الدین ،آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ،کراچی پریس کلب کے صدر امتیازفاران،دی نیوز کے ایڈیٹر طلعت اسلم ،نصرت امین،زیبسٹ یونیورسٹی سوشل سائنس فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر ریاض شیخ، پیرزادہ سلمان ،شہر بانو اور مقررین نےانیل دتہ کے ساتھ اپنےیادگار لمحات اور انکی صحافتی خدمات پر اظہار خیال کیا،غازی صلاح الدین نے کہا کہ آج کے معاشرے میں پڑھا لکھا ہونا بہت معدوم ہوگیا ہےاور انیل دتہ کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا تھاجو پڑھتے لکھتے رہتےتھے،انیل دتہ بہت زیادہ پڑھے لکھے انسان تھے اور انہیں اپنے کام سے لگاوتھا،اپنا کام پوری ایمانداری،محنت اور انہماک سے کرتے انہیں تعلقات عامہ سے کوئی سروکار نہیں تھا وہ بے غرض تھے،اپنی رپورٹنگ سے انہوں نے کبھی کسی قسم کا مفاد لینے کا سوچا بھی نہیں،آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے کہا کہ انیل دتہ صحافت کی نایاب شخصیات میں سے ایک تھے،کلچرپہ کام کرنا کوئی آسان کام نہیں، اس ملک میں کلچرکے رپورٹرز کم ہیں اور وہ ثقافت کے بہترین رپورٹر تھے تو اس لحاظ سے نایاب نسل کا ایکآدمی چلا گیا ہے جومعاشرے کا ایک بہت بڑا نقصان ہے،طلعت اسلم نے کہا کہ امریکہ سے آنے کے بعد انیل دتہ کے امریکہ کے بارے میں خیالات بدل گئے تھے انیل دتہ جس گہرائی سے رپورٹنگ کرتے تھےہمیں انکا متبادل ملنا بہت مشکل ہے۔

تازہ ترین