• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) علامہ حسن ظفر نقوی کی رہائش گاہ پر محفل نعت و منقبت اور میلاد مصطفیٰ ؐ پروفیسرانوار احمد زئی کی زیر صدارت  ہوئی، جس سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ محمدؐ و آل محمدؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، کیونکہ آپؐ کا پیغام امن و محبت و روادری پر مبنی ہے، بعد ازاں عباس حیدر زیدی، کوثر نقوی، ارتضیٰ جونپوری، شاعر حسین شاعر، عارف مانی، انوار جعفری، انیس ظفر،کشور عدیل، توقیر تقی اور دیگر نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں صغیر عابد رضوی،حسنین جعفر زیدی، ڈاکٹر حیدر عباس ،شمشاد حسین زیدی،شبر رضا،راشد حسین رضوی،شمیم زیدی اور ریاض حیدر زیدی شریک ہوئے ۔

تازہ ترین