• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی کی مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں اورنگی ٹائون کے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد نے ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و فلسفہ سے متاثر ہوکر ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا ۔شامل ہونے والے افراد نے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان ، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کا شکر یہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا منشور غریب اور متوسط طبقہ کا منشور ہے اور ہم اس پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے عبدالقادر خانزادہ ،خالد سلطان ،ابو بکر صدیقی ،ر محمد حسین ،سی او سی کے اراکین ،ٹائون انچارج بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمٰن کی سربراہی میں ایک وفد نے رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق اور عادل خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سیاسی اور مذہبی ہم آہنگی اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔پاکستان فلاح پارٹی کے وفد میں محمد علی شیخ،رمضان مغل،پیر عطااللہ خان اور مفتی اقبال شاہ شامل تھے۔

تازہ ترین