• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوکی میں باپ بیٹے کا قاتل نکلا،ملزم ڈپریشن کا شکارتھا، پولیس

پتوکی (نا مہ نگار) بچے کے اغواکاڈراپ سین،باپ نے قتل کرکے گڑھے میں پھینکا،لاش برآمدکرلی گئی۔گذشتہ روز نواحی علاقے طوطل ملانوالہ بائی پاس کے رہائشی غلام محی الدین نے اپنے5 سالہ بیٹے احسن کے اغواء کی اطلاع تھانہ سٹی پتوکی کو دی جس پر پولیس ٹیم نے اپنی کارروائی تیز کردی، پولیس نے بچے کے باپ کا ڈرامہ بے نقاب کر اس کے باپ کی نشان دہی پر بچے احسن کی لاش سرائے مغل کے علاقہ سرسنگھ کے گہرے گڑھوں سے برآمد کرکے ابتدائی کارروائی کے بعد نعش دیگر ورثا کے حوالے کر دی۔ ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر قصور زاہد مروت اور ایس پی انوسٹی گیشن مرزا قدوس بیگ کے مطا بق ملزم باپ نے اپنے بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش پھینک دی تھی اور اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا۔ پولیس کے مطابق بچے کا والد ڈپریشن کا شکار تھا اس لئے طیش میں آکر اس نے بچے کو قتل کیا ہے۔دوسری جا نب مقتول بچے کو نواحی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تازہ ترین